Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران نے یورینیم کی ساڑھے چار فی صد افزودگی شروع کردی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی تین اعشاریہ چھے سات فیصد سے بڑھ کر تقریبا ساڑھے چار فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بہروز کمالوندی نے پیر کے روز فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتکو میں کہا کہ معائنہ کاروں کی جانب سے لیا جانے والا نمونہ اصفہان منتقل کر دیا گیا تاکہ آئی اے ای اے کو نتیجے سے باخر کر دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی یورینیم کی موجودہ افزودگی ایرانی ری ایکٹروں کے ایندھن کی ضروریات کے مطابق ہے اور یورپ کی جانب سے وعدوں پر عمل نہ کئے جانے پر ردعمل کے تیسرے قدم کے طور پر ایران کی جانب سے بیس فیصد یورینیم کی افزودگی پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے ردعمل کے طور پر یورینیم کی افزودگی کے اقدام کا جائزہ لے رہی ہے۔

ٹیگس