امریکہ عالمی سطح پرسیاسی تنہائی کا شکار: جواد ظریف
Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
امریکہ ایران کے مقابلے میں عالمی سطح پرسیاسی تنہائی کا شکار ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے آج جمعرات کے روز ایرانی گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو موجودہ صورتحال میں سیاسی شکست کا سامنا ہے اورعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایران کے خلاف وہ حتی ایک بیان بھی دلوانے میں کامیاب نہ ہو سکا اورعالمی سطح پر سیاسی تنہائی کا شکار ہوا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے سوچا تھا کہ پابندیوں کے ساتھ ایرانی معیشت کو درہم برہم اور ایرانی عوام کو حکومت سے دور کردیں گے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔