Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ نے ٹرمپ کو آئینہ دکھایا

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے وائٹ ہاوس کے حکام کو ایران اور امریکہ کی جغرافیائی سرحدوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے ان کو دکھایا کہ آبنائے ہرمز امریکہ سے کتنے دور کے فاصلے پر واقع ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون کو گرانے کے ٹرمپ کے دعوے کے ردعمل میں ایک ٹوئٹ میں دنیا کے نقشے کو شائع کیا جس میں ایران اور امریکہ کی جغرافیائی سرحدوں اور ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کے محل وقوع کو دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آیا۔

امریکی صدر کے دعوے پرایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کے پاس اپنے ڈرون کے تباہ ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے چند ہفتوں قبل فضائی حدود کی حلاف ورزی پر امریکہ کے بغیر پائلٹ کے جدید ترین ڈرون کو مار گرایا تھا۔

ٹیگس