Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۲۳:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانوی آئل ٹینکر سپاہ کی گرفت میں !

ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے ایک آئیل ٹینکر کو پکڑ لیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ کے جمعہ کی رات اپنے ایک بیان میں آبنائے ہرمز میں برطانیہ کے ایک آئیل ٹینکر کو عالمی قوانین کی رعایت نہ کرنے کی وجہ سے حراست میں لینے کی اطلاع دی ہے۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے شعبہ رابطہ عامہ کے بیان میں آیا ہے کہ جمعے کی شام برطانیہ کے "اسٹنا امپرو" نامی ایک آئیل ٹینکر کو عالمی قوانین کی رعایت نہ کرنے کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں پکڑ لیا ۔سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برطانوی آئیل ٹینکر کو حراست میں لینے کے بعد ساحل پر منتقل کر دیا گیا اور قانوی چارہ جوئی کے لئے اس کو ہرمزگان صوبے کے جہازرانی اور بندرگاہ شعبے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران نے جمعرات کو بھی خلیج فارس میں تیل اسمگلنگ کرنے والی ایک غیر ملکی کشتی کو پکڑنے کی اطلاع دی تھی ۔ سپاہ پاسداران نے اپنے اس اقدام کا جواز سمندری اسمگلنگ سے مقابلے، امن و استحکام کے قیام نیز قوم مفاد کی حفاظت کے تناظر میں پیش کیا ہے۔

1982 کے قوانین کے مطابق ایک فوجی کشتی آزاد آبی راستے میں عالمی قوانین نافذ کرنے کے لئے کسی بھی فوجی اور سویلین کشتی کو روک سکتے ہیں جو عالمی قوانین کی رعایت نہ کرے ۔  

ٹیگس