برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی وجہ ایران نے بتا دی
ایران کے جنوبی علاقے ہرمزگان کے پورٹس اور سمندری معاملات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کو حراست میں لینے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے راستے میں پیش آںے والے بعض واقعات کا باعث بن گیا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی علاقے ہرمزگان کے پورٹس اور سمندری معاملات کے ڈائریکٹر جنرل الہ مراد عفیفی پور نے کہا کہ یہ آئل ٹینکر اپنے راستے میں ایک ماہی گیری جہاز سے ٹکرا گیا اسی لئے اس واقعے کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت تھی.انہوں نے کہا کہ ماہی گیری جہاز کے عملے نے اس برطانوی آئل ٹینکر کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی مگر انہیں کوئی جواب نہیں ملا تو انہوں نے قانونی طریقہ کار کے مطابق پورٹس اور سمندری معاملات کے ادارے کو اس موضوع سے آگاہ کیا.
الہ مراد عفیفی پور نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق، ہم نے اس موضوع کا جائزہ لینے کے لئے بحری فورسز سے برطانوی آئل ٹینکر کو تحقیقات کیلئے بندرعباس بندرگاہ منتقل کئے جانے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایران نے جمعہ کے روز کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔