Jul ۲۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا: جنرل سلامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ اب تک ایران کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

بدھ کے روز تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامتی نے کہا کہ اگر دشمن عناصر کے پاس اس حوالے سے کوئی ایسی ویڈیو موجود ہے تو اسے ثبوت کے طور پر پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی، بغیر ثبوت کے کسی بات کو قبول نہیں کرتا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارہ، تقریبا تین گھنٹے چالیس منٹ کے دوران خلیج فارس  کے اوپر اڑتا رہا اور اس نے خطی اور غیر خطی بحری جہازوں کی تصاویر بھی ارسال کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانی عوام اور عالمی رائے عامہ کو حقائق سے آگاہ کرانے کے لیے اس فلم کے کچھ حصے کو دکھایا بھی۔
بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ بہت بڑا جھوٹ ہے اور اب دشمن کی باری ہے کہ اپنے دعوے کو ثابت کر کے دکھائے کہ اس نے ایران کا کوئی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

 

ٹیگس