Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران: زیر حراست بحری جہاز کے عملے کے 9 افراد رہا

ایران نے حراست میں لینے والے الریاح جہاز کےعملے میں سے 9 افراد کو رہا کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے ایران کے ہاتھوں حراست میں لینے والے جہاز کے عملے میں سے 9ہندوستانی باشندوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

الریاح جہاز کے عملے کی تعداد 12 تھی جن میں سے 9 افراد رہا کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس نے گزشتہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پراپنی تحویل میں لیا تھا۔

 

ٹیگس