Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے سلسلے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی بوکھلاہٹ کی شکار ہے، سید عباس موسی

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکہ کی خارجہ پالیسی بوکھلاہٹ کی شکار ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے مقابلے میں امریکہ کے عالمی سطح پر تنہا پڑجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اتحادی ممالک بھی اب امریکہ کی پیروی نہیں کرتے۔

انھوں نے ایران کا دورہ اور ایرانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ایران کے خلاف امریکہ کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

سید عباس موسوی نے ایرانی کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کے دعوے کے برخلاف غذائی اشیا اور دواؤں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا تھا۔

ٹیگس