جواد ظریف پر امریکی پابندی وہائٹ ہاوس کی شکست کی علامت: جنرل سلیمانی
Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرنے کا اقدام شکست خوردہ اور جنونیت پر مبنی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے آج وزارت خارجہ میں جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ان کی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کے لیے امریکی فیصلہ ایک بیوقوفانہ اقدام اور وائٹ ہاؤس کی حتمی شکست کی علامت ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی نےکہا کہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرنے کا اقدام شکست خوردہ اور جنونیت پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے اس اقدام نے ثابت کردیا کہ امریکی رائے عامہ پر ایرانی وزیر خارجہ کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔