Aug ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران اور چین کا پچیس سالہ روڈ میپ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے مابین جامع اسٹریٹیجک شراکت کو یقینی بنانے اور ایک روڈ ایک بیلٹ منصوبے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے وہ بیجنگ میں ایک پچیس سالہ روڈ میپ پیش کریں گے -

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر پیج پر فرانس اور چین کے اپنے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آنے والے دن بہت ہی اہم ہوں گے -

واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف فرانس کے وزیرخارجہ کی دعوت پر اتوار کو بیاریٹز پہنچے تھے جہاں سات صنعتی ملکوں کے گروپ سیون کا سربراہی اجلاس ہورہا تھا -

فرانس سے واپس آنے کے بعد وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف ایک وفد کے ہمراہ پیر کی صبح چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے وہ چین کے بعد جاپان اور ملیشیا کا بھی دورہ کریں گے -

گذشتہ تین مہینے کےدوران وزیرخارجہ کا چین اور جاپان  کا یہ دوسرا دورہ ہے -

 

ٹیگس