Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • صدر اور وزیر اعظم کی شہادت، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا دن

30 اگست کو ایران کے صدر اور وزیر اعظم کی برسی کا دن ہے اور ہر سال اس دن کو ایران میں دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں 30 اگست کو ایران کے صدرشہید محمد علی رجایی اور وزیراعظم محمد جواد باہنر اور کابینہ کے ارکان کی شہادت کی برسی کا دن ہے اور ہر سال اس دن کو ایران میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ایران میں 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد منافقین کے دہشت گرد گروہ نے وزیراعظم ہاوس میں دھماکہ کر کے صدر اور وزیراعظم سمیت کابینہ کے اراکین کو شہید کیا ۔ 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے 17000 ہزار سے زائد ایرانی شہریوں اور حکام کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے شہید کر دیا۔

ٹیگس