Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۳:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران میں عظیم الشان اجتماع ، پیر کے روز ایرانی قوم دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو حقیقت کا آئینہ دکھائے گی

اسلامی جمہوریہ ایران میں پیر 12 جنوری کو ملگ گیر ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملک و قوم کے جیالے ، صیہونی و امریکی ایجنٹوں اور ایران کے دشمنوں کے سامنے اپنی قومی یک جہتی کا مظاہرہ کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: حکومت اور مختلف یونینیوں، شہداء کے گھرانوں ، پاسداران انقلاب اسلامی ، فوج ، پولیس ہیڈکوارٹر، مسلح افواج سمیت مختلف اداروں اور جماعتوں نے ایرانی عوام سے ان ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

یہ اجتماع دار الحکومت تہران میں انقلاب اسلامی اسکوائر پر  12 جنوری  بروز پیر بوقت  2 بجے دوپہر منعقد ہوگا اور اسی کے ساتھ پورے ملک میں اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد ہوگا۔

ان ریلیوں میں عوام کے مختلف طبقات خاص طور پر حالیہ بلوؤں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ ، مسلح دہشت گردوں کے جرائم اور ان کے حامیوں کی مذمت کریں گے ۔

البتہ یہ سلسلہ جمعہ کے روز سے ہی شروع ہو گیا ہے اور اتوار کے روز بھی تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے بلوائیوں اور ان کے حامیوں کی مذمت میں ریلیاں نکالی اور اجتماع کیا ۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس