Jan ۱۱, ۲۰۲۶ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں 3 دن کے قومی سوگ کا اعلان

ایران میں حالیہ بلوؤں میں متعدد ایرانی شہریوں کی شہادت کے  بعد حکومت نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس سلسلے میں جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے :

 

"صدر مملکت اور کابینہ ، ایران کے پیارے شہریوں کا غم منا رہی ہے ۔

کابینہ نے امریکہ و صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایرانیوں کی قومی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

ایرانی قوم نے بخوبی اور قریب سے یہ سمجھ لیا ہے کہ کس طرح سے جرائم پیشہ افراد نے داعشی طرز کے تشدد سے پیارے شہریوں ، رضاکاروں اور پولیس اہل کاروں کو نشانہ بنایا  اور بہت سے لوگوں کو شہید کیا۔

امریکی تربیت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے اس قسم کے تشدد کا آج تک مشاہدہ نہيں کیا گيا تھا۔"

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس