Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • قالیباف: عوام نے ایک بار پھر امریکا اور صیہونی حکومت کی سازش کو نقش برآب کردیا

ایران کے اسپیکر 'ڈاکٹر قالیباف نے تہران میں عوام کی ملی یک جہتی ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر امریکا اور صیہونی حکومت کی سازش کو نقش برآب کردیا

سحرنیوز/ایران:  اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے تہران کے انقلاب اسکوائر پر عوام کی ملی یک جہتی ریلی سے خطاب میں کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر امریکا اور صیہونی حکومت کو ان کے ناپاک اہداف میں ناکام بنادیا۔

 انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنے بلند وبانگ دعووں کے باوجود امریکا کی ایک دھمکی پر یوکرین کے معاملے میں ذلت و رسوائی اور یہ پسپائی قبول کرلی کہ یوکرین کے موجودہ حالات میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا لیکن ہمارے عوام امریکا کی دھمکیوں کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور ایران اسلامی کی عزت و سربلندی اور خودمختاری کی حفاظت میں کامیاب رہے۔ 

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے اس سے پہلے بارہ روزہ جنگ بھی ایران اسلامی کی تقسیم اور اس کا شیرازہ منتشر کرنے کے لئے مسلط کی تھی لیکن ہماری مسلح افواج نے عوام کے بھرپور تعاون سے دشمن پر ایسے کار ی وار کئے کہ اس کے سامنے پسپائی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ 

 

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے کہا کہ دشمن نے براہ راست جارحیت میں ناکام ہونے کے بعد ایران میں اندرونی خلفشار اور بدامنی پھیلانےکی منصوبہ بندی کی اور عوام کے پرامن احتجاجی مظاہروں کو اغوا کرکے پورے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ایک بار پھر ہوشیاری سے کام لیا اور امریکا و صیہونی حکومت کو ایک بار پھر ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔ 

ٹیگس