Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ بلیک میلر ہے: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے قزاقی میں شکست کے بعد بلیک میلنگ شروع کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار جہاز آدریان دریا -1 کے انڈین کپتان کے خلاف بلیک میلنگ اور پھر اس پر پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس ایسے اقدامات کو روایت بنارہا ہے۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ امریکہ نے قزاقی میں شکست کے بعد ایرانی کپتان کو کہا کہ ہمیں ایرانی تیل دیں اور چند ملین ڈالر حاصل کریں ورنہ آپ پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام چند ہفتے قبل صدارتی دفتر میں شرکت کی موصولہ دعوت کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ جب ایرانی بحری جہاز کے کپتان نے امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کی تجویز کو رد کیا تو ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی بریان ھوک نے ہندوستان کے کپتان اکھیلیش کمار کو ایمیل  کرکے کہا کہ  امریکی محکمہ خزانہ نے اس پر پابندیاں عائد کیں۔

ٹیگس