Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • نیویارک میں جوہری معاہدے سے متعلق اجلاس

امریکہ کی خلاف ورزیوں کے باوجود نیویارک میں جوہری معاہدے سے متعلق اجلاس متوقع ہے۔

ویانا میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے ہفتہ کے روز اسپوٹنک خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیویارک میں وزرائے خارجہ کے مابین جوہری معاہدے کی نشست منعقد ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے.

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ کی سطح پر جوہری معاہدے کی نشست کا انعقاد ممکن ہے.

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو نیویارک کے دورے پر ہیں کہا کہ25 ستمبر کو وزرائے خارجہ کے مابین جوہری معاہدے کی نشست کا انعقاد کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ امریکہ ایک ہی وقت میں ایران کے خلاف معاشی پابندیاں بھی عائد کرے اور دوسری طرف مذاکرات کی  بات بھی کرے.

 

ٹیگس