Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ہفتہ دفاع مقدس کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا ملک بھر میں آغاز ہوا۔

ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج بروز اتوار ہفتہ دفاع مقدس کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار مقدس کے سامنے منعقد ہوئی جس میں جدید جنگی سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

مسلح افواج پڑید کی تقریب میں صدر مملکت حسن روحانی، ایرانی آرمی کے سینیئر حکام خاص طور پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل حسین سلامی اور ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کیخلاف عراق کی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے پہلے ہفتہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے اور اسی ہفتے کی مناسبت سے ایرانی مسلح افواج کیجانب سے ہر سال شاندار فوجی پریڈ کے انعقاد سمیت دفاعی اور فوجی شعبے میں ملک کی نئی کامیابیوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو بعث پارٹی کی عراقی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف طویل جنگ مسلط کی گئی۔

اس مسلط شدہ جنگ میں ایران کے دو لاکھ تیرہ ہزار افراد جاں بحق، چھ لاکھ بہتر ہزار زخمی اور چالیس ہزار جنگی قیدیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس دن کو دفاع مقدس ہفتے کا آغاز قرار دیا گیا ہے جو 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک منایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس