پاکستان کے وزیر اعظم نے کی رہبر انقلاب اسلامی کے اصولی موقف کی قدردانی
ایران کے صدر اور پاکستان کے وزیر اعظم کے مابین پیر کے روز نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ،علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا.
اسلامی جمہور یہ ایران کے صدرحسن روحانی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پرعمران خان کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دستخط ہونے والے معاہدوں پر تیزی سے عمل درآمد کئے جائیں گے.
اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نےگزشتہ دہائیوں کے دوران پاکستانی قوم اور حکومت کو ایرانی امداد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے باہمی تعاون پر تیار ہے.
عمران خان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی حکام اور ایرانی عوام کی جانب سے کشمیری عوام کی حمایت کیلئے ایران کے اصولی اور ٹھوس موقف کی قدردانی کی۔
اس ملاقات میں ایران کے صدرحسن روحانی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مختلف مسائل من جملہ دو جانبہ روابط ، دونوں ملکوں کی سرحدوں میں سکیورٹی کی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و امان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔