ایران و پاکستان کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں دوسری ملاقات
ایران و پاکستان کے وزراء خارجہ نے نیویارک میں ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی۔ ایران و پاکستان کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں یہ دوسری ملاقات ہے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات سمیت خطے اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے فروغ، انسداد دہشتگردی اورعلاقے میں قیام امن کے مقصد سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پربھی زور دیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران و پاکستان کے وزارئے خارجہ نے 23 ستمبر کو بھی نیویارک میں ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ نیویارک میں ایران کے صدرحسن روحانی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مابین بھی ملاقات و گفتگو ہوئی۔