اربعین کے موقع پر کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری
Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
اربعین حسینی میں شرکت کے لئے زمینی راستے سے عراق جانے والے اب تک بتیس ہزار پاکستانی زائرین ایران پہنچ چکے ہیں
ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں اربعین کمیٹی کے سکریٹری رضا بختیاری کا کہنا ہے کہ ایام محرم اور خاص طور پر اربعین کے موقع پر ایران آنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات بھی چار ہزار چھے سو سات پاکستانی زائرین تفتان میرجاوہ بارڈر سے ایران کے اندر داخل ہوئے -
رضا بختیاری نے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی قیام و طعام ، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل جیسی اہم خدمات زائرین کو فراہم کررہی ہے -
گذشتہ برس پینسٹھ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران کے راستے عراق گئے تھے - اور اس سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔