ایران کے وزیر خارجہ نے کی عمران خان کی قدردانی
ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم کی قدردانی کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کی جانب اشارہ کیا اور ہرمز امن منصوبے کی دوبارہ یاد دہانی کراتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کے تمام ممالک کو دعوت دیتا ہے کہ قیام امن ، سیکورٹی ، ثبات و استحکام اور نجات وکامیابی کے لئے ایران کی کوششوں میں شامل ہوجائیں ۔
درایں اثنا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شمالی شام پر ترک فوج کے حملوں کا سلسلہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ۔
محمد جواد ظریف نے منگل کو اپنے ٹوئیٹ میں شمالی شام پر حملوں کے سلسلے میں لکھا کہ شام پر حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، آدانا معاہدے کو بنیاد قرار دینا چاہئے اور انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی جانی چاہئے۔