Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل  سے مقابلے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فلسطینی علاقوں اور اسی طرح علاقائی سطح پر تسلط پسندی کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اسحاق آل حبیب نے کل مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطی میں امن و صلح کے موضوع پر ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے اب تک تقریبا 2 ہزار 500 قراردادیں پاس کیں کہ جن میں سے 365 قراردادیں مسئلہ فلسطین سے متعلق ہیں لیکن ان میں سے ایک پر بھی عمل در آمد نہیں ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت یورپی ممالک کی حمایت کی وجہ سے اپنی غیر قانونی اور وحشیانہ پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 اسحاق آل حبیب نے کہا کہ ھمسایہ ممالک پر چڑھائی،فلسطین، لبنان اور شام کے علاقوں پر غاصبانہ قبضے کو جاری رکھنا اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ایران کے مستقل مندوب نےاسرائیل کے مہلک ہتھیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اور جابر صیہونی حکومت اس سلسلے میں ہر قسم کے معاہدے میں شامل ہونے سے اجتناب کرتی ہے اور گستاخانہ انداز میں ایک علاقائی ملک کوجوہری ہتھیاروں سے ختم کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

ٹیگس