ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے معالجاتی عمل متاثر ہورہا ہے، عالمی ریڈ کراس
Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ ایران میں مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج پر امریکی پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تہران میں عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نمائندے ریٹواسٹوکر نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے دواؤں کی ترسیل پرعائد کی جانے والی پابندیاں قابل قبول نہیں کیونکہ اس سے براہ راست مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے دواؤں پر پابندی کے منفی اثرات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ بھی تیارکی ہے۔
عالمی ریڈکراس کمیٹی کے نمائندے صحت کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باوجود پچھلے چند عشروں کے دوران ایران نے انسان دوستانہ امور میں نمایاں بیشرفت کی ہے۔ انہوں نے ایران میں افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانیوں کی مہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کردی ہیں۔