Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کے مسائل و مشکلات کا ذمہ دار امریکہ: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کیلئے امریکی حکام کی حمایت کا دعوی جھوٹا اور شرمناک ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں محدود پیمانے پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر سامنے آنے والے بیانات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے جس کا ایران کے قانون میں بھی ذکر ہوا ہے اور اغیار کو اس حوالے سے یاد دہانی کرانے اور ایرانی عوام کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے اکسانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام کیلئے امریکی حکام کی حمایت کے دعوے کو جھوٹ پر مبنی اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو ایرانی عوام پر دباو ڈالنے کیلئے پابندیاں عائد کر رہا ہے اور حتی مریضوں کیلئے ادویات بھی ایران بھجوانے کی مخالفت کر رہا ہے کس طرح ایرانی عوام کا حامی ہو سکتا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کو ایرانی عوام کے خلاف غیر انسانی اور دہشتگردانہ اقدامات کا جواب دینا ہو گا۔

 

ٹیگس