امریکی مفادات کے نگران سوئیزرلینڈ کے سفیر کی طلبی
Nov ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے سوئیزرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
تہران میں مقیم سوئیزر لینڈ کے سفیر مارکوس لائنٹر کو دفتر خارجہ میں طلب کے ایک مراسلہ ان کے سپرد کیا جس میں امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
اس موقع پر امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے سوئیزلینڈ کے سفیر نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے توسط سے امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تشویش اور احتجاج کے فی الفور آگاہ کردیں گے۔