Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کا دورہ جاپان

ایران کے صدر جلد ہی جاپان کا دورہ کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے جاپان کے این ایچ کے چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں مہینے کے آخری ہفتے میں ایران کے صدر کے ممکنہ دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

سید عباس عراقچی نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جاپان، ایران کا اقتصادی شراکت دار ہے کہا کہ جاپان کیساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات ہیں اور جاپان کو ایرانی تیل کی از سر نو برآمدات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز ٹوکیو کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے جاپانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس