Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ایٹمی صنعت کا امریکا اور روس کے بھی سائنسی مراکز میں خاص احترام

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی صنعت کو امریکا اور روس کے سائنسی مراکز میں خاص احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانا‏ئی کے ادارے کے سربراہ کے معاون خصوصی علی اصغر زارعان نے ایٹمی صنعت میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت کو امریکا اور روس کے سائنسی مراکز میں خاص احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اتوار کو تہران کے قریب واقع شہرکرج میں ایران کی ایٹمی صنعت کی پچاسویں نمائش کے موقع پر کہا کہ ایٹمی مصنوعات کی برآمدات ایران کی ایٹمی صنعت کا ایک اہم ترین پہلو ہے-

ایران کے ایٹمی توانا‏ئی کے ادارے کے سربراہ کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہیوی واٹر ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی ایک اہم برآمداتی پروڈکٹ ہے جو اب تک تقریبا تیس ٹن امریکا اور چالیس ٹن روس کو فروخت کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے بھی ایران میں تیار شدہ ہیوی واٹر کو خریدنے کی درخواست دی ہے اور کچھ یورپی ملکوں کو فروخت بھی کیا گیا ہے -

ایران کے ایٹمی توانا‏ئی کے ادارے کے سربراہ کے معاون خصوصی علی اصغر زارعان نے پانچ ملکوں پر مشتمل ایٹمی کنسرشیم کی ایٹمی مصنوعات پر اجارہ اداری کو ختم کرنے کے ایران کے اقدام کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی کلب پر ایٹمی ٹیکنالوجی کا انحصار اور اجارہ داری اس وقت ختم ہوگئی جب ایران نے بھی یورینیم ، ہیوی واٹر اور دیگر ایٹمی مصنوعات برآمد کرنا شروع کیں - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی صنعت میں سیٹریفیوج مشینیں صرف یورینیم کی افزودگی کے لئے ہی استعمال نہیں ہوتیں کہا کہ ان مشینوں سے صحت اور صنعت جیسے دیگر شعبوں میں بھی استفادہ کیا جاتا ہے-

ٹیگس