یکطرفہ طور پر جوہری معاہدہ پائیدار نہیں : ایران
اقوام متحدہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدہ پائیدار نہیں ہے ۔
اقوام متحدہ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جوہری معاہدے سے متعلق قرارداد نمبر 2231 پر عمل در آمد سے متعلق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے اجلاس میں کہا کہ ایران غیر قانونی پابندیوں کے جاری رہنے اور جوہری معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے اقدامات نہ اٹھائے جانے پر خاموش نہیں رہ سکتا اور اپنے قومی مفادات کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔
مجید روانچی نے کہا کہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدہ پائیدار نہیں ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اس معاہدے کے تمام فریق اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔
ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ایران نے اس معاہدے کی شق 26 اور 36 کی بنیاد پر اپنے کچھ وعدوں پرعمل درآمد کو کم کر دیا ہے اور سفارتکاری کے لئے قدم بہ قدم دو مہینے کے لئے ایک فارمولا پیش کیا ہے۔
مجید روانچی نے کہا کہ ایران کے خلاف ہر قسم کے غیر ضروری اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا جس طرح جوہری معاہدے کے رفقاء کو مختلف سطح پر اس سے پہلے بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔