Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • دورہ ملائیشیا اور جاپان کامیاب رہا: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں نے ایران مخالف پابندیوں کو ہٹانے کیلئے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دورہ جاپان اور ملائیشیا کے اختتام کے بعد مہرآباد ائیرپورٹ پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں منعقدہ 2019 کوالالمپور سمٹ مسلمانوں، اسلامی مفکرین اور اسلامی ممالک کے سربراہوں کو  ایک دوسرے کیساتھ مل  بیٹھنے کا موقع ملا یہ اسلامی ممالک کی ترقی اور تعاون کیلئے مطلوبہ ترقی کے حصول کا ایک فورم تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ  دنیا کے 80 ممالک سے آئے ہوئے 2 ہزار اسلامی مفکرین کو اس اجلاس میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی تھی اور اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور قطر کے سربراہوں نے بھی ملائیشین وزیر اعظم کی باضابطہ دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ کوالالمپور سمٹ، دنیائے اسلام میں ترقی اور توسیع کے حصول کے طریقوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہوا تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ اس اجلاس کے موقع پر ایران، ترکی، قطر، ملائشیا کے درمیان سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام فریقین نے باہمی تعاون پر زور د یا اور باہمی تعاون بالخصوص جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں دوسرے ممالک کی دعوت سے اتفاق کیا گیا۔

ایرانی صدر نے ملائشیا کیساتھ تعلقات کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے وزیر اعظم ماہاتیر محمد کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائشیا سے باہمی تعاون سے متعلق اچھے فیصلے کیے گئے اور مشترکہ کمیشن کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا گیا۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ملائیشیائی وزیر اعظم نے مستقبل قریب میں دورہ ایران پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور باہمی صنعتی تعاون سے متعلق بھی اچھے فیصلے کیے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے کا آغاز کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے ماہاتیر محمد کیساتھ اقتصادی، مالی اور بینکنگ تعلقات کے شعبوں میں تعیمری مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جاپانی وزیر اعظم کیساتھ حالیہ ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت  دیگر امور پر بـھی بات چیت ہوئی۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ سب پر واضح ہے کہ امریکہ کو ایران کیخلاف پابندیاں لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور ان کو اپنے غلط رویے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔

صدر روحانی نے کہا کہ حکومت جاپان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران کے تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کی حمایت کرے گی اور خطے کی سلامتی سے متعلق امریکی منصوبہ بندیوں میں شریک نہیں ہوگی۔

ٹیگس