Dec ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • بحر ہند کی سکیورٹی عالمی اقتصاد کی ضمانت کیلئے ضروری ہے : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحری خطرات کے پیش نظر ایران ، روس اور چین نے مشترکہ بحری مشقیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان اور ایرانی نیول آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر غلام رضا طحانی نے کہا ہے کہ روس، چین اور ایران نے فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غلام رضا طحانی نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی کشتیوں کی رفت و آمد کو محفوظ بنانے کے لئے یہ خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔آبنائے ہرمز، آبنائے مالاگا، اور آبنائے باب المندب جو طلائی مثلث سے مشہور ہے عالمی تجارت اور اقتصاد کے حوالے سے بڑا اہم اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کا ضامن ہے ۔ انھوں نے کہا کہ روس ، ایران اور چین نےمشترکہ بحری مشقوں میں بحری خطرات سے نمٹنے میں مشترکہ حکمت عملی طے کی ہے اور مشترکہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران، چین اور روس کے درمیان شروع ہونے والی مشترکہ بحری مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر چینی دفترخارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں تینوں ممالک کے درمیان فوجی تبادلے اور خطے میں امن کے حصول کے مقصد کے حوالے سے معمول کی بات ہے۔

ٹیگس