ایران کی وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور طلب
Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید اعتراض کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کویت کے بعض حکام کے ساتھ دہشت گرد گروہ کے نمائندے کی ملاقات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کویت میں ایران کے خلاف اجلاس اور اس اجلاس میں دہشت گرد گروہوں کے نمائندے کی شرکت اور کویت کے بعض حکام کے ساتھ ان کی ملاقات کی مذمت کرتے ہیں اور کویت کے اس اقدام کو ایران کے امور میں مداخلت اور اچھی ہمسائیگی کے خلاف سمجھتے ہیں ۔