Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نےجوہری معاہدے اور اجتماعیت کو خطرے میں ڈال دیا: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں نےجوہری معاہدے اور اجتماعیت کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ اس دہائی میں اپنے آخری دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور چین نے اتفاق کیا کہ امریکہ کے اقدامات چند فریقی اور اجتماعیت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

جوادظریف نے کہا کہ ایران، روس اور چین یقین رکھتے ہیں کہ تین یورپی ممالک اور یورپی یونین ظاہری موقف کو ترک کرکے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

ٹیگس