شہید قاسم سلیمانی کی آخری رسومات کے پروگرام کا اعلان
Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی آخری رسومات کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید جنرل قاسلم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے پیکر مطہر ایران لانے کے بعد اتوار پانچ جنوری کو مشہد مقدس لے جایا جائے گا جہاں بارگاہ امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں پیر کی صبح تہران لائی جائیں گی اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی شہر کرمان منتقل کردی جائیں گی۔
شہید قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق انہیں شہدائے کرمان کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔