Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے صدر روحانی کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران اور حریت پسندوں کی تاریخ میں ہمیشہ سربلند اور زندہ جاوید رہیں گے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی ہفتے کی صبح شہیدِ والا مقام جنرل قاسم سلیمانی کے گھر پہنچے اور انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو تعزیت اور ساتھ ہی تبریک پیش کی۔صدر روحانی نے امریکہ کے دہشتگرانہ اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کو نہ صرف آج بلکہ برسوں تک اپنے اس اقدام کی قیمت چکانی ہوگی ۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بلاشبہہ آج ایران اور عراق میں امریکا پہلے سے بھی زیادہ نفرت زدہ ہوگیا ہے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے ایران اور خطے اور بالخصوص عراق، شام، لبنان، یمن اور افغانستان میں امن و استحکام کی برقراری کے تعلق سے جو کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔صدر ڈاکٹر روحانی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام کو ایران کا مسلمہ اور قانونی حق بتاتے ہوئے کہا کہ در حقیقت خطے کے امن و استحکام کے لئے قاسم سلیمانی کے اقدامات اور ان کے تیار کردہ منصوبوں سے دشمن سخت پریشان تھا اسی لئے اس نے پوری خباثت کے ساتھ انہیں نہایت مظلومیت کے عالم میں شہید کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی صرف میدان جنگ کے ایک کمانڈر نہیں تھے بلکہ وہ ایک کہنہ مشق سیاستداں اور غیر معمولی صلاحیت کے حامل اسٹریٹیجسٹ اور نظریہ پرداز بھی تھے۔صدر روحانی نے کہا کہ ایران کی نوجوان نسل جنرل قاسم سلیمانی کی عاشق ہے اور اس شہادت کے باعث ملک میں سیکڑوں قاسم سلیمانی جنم لیں گے۔

ٹیگس