اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ کے پروگرام
Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نےایران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی تشیع جنازہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اسلامی میں جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی پہلی تشیع جنازہ اتوار پانچ جنوری کو مشہدمقدس میں حضرت امام علی ابن موسی الرضا ع کی بارگاہ میں ہوگی۔
بیان کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری تشیع جنازہ پیر چھے جنوری کو تہران میں ہوگی اور اس کے بعد منگل سات جنوری کو شہید کی تیسری تشیع جنازہ آپ کے آبائی وطن کرمان میں ہوگی اور وہی تدفین بھی ہوگی۔