Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • علمدار ولایت جنرل قاسم سلیمانی سے وداع

تہران اور قم میں کل مرد مجاہد کی تشییع جنازے کے بعد آج جنرل قاسم سلیمانی سے وداع کا دن ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں سے آج وداع کا دن ہے۔

کرمان میں آج بروز منگل مرد مجاہد کی تشییع جنازے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور کرمان کے غیورعوام مدافع حرم اور اپنے ہر دلعزیزکو آج الواداع کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اہواز، مشہد، تہران اور قم میں تشییع ہونے کے بعد ان کے آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا اس موقع پر ایئر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل عراق کے شہروں کاظمین ،بغداد، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جن میں لاکھوں ایرانیوں، عراقیوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹیگس