ایران کا حملہ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے: جواد ظریف
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے عراق عین الاسد چھاونی میں امریکی دہشت گردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جرائت مندانہ کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشور کی شق اکیاون کے تحت اپنے دفاع میں یہ حملہ کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیج پر وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے دفاع میں مناسب قدم اٹھایا ہے اور اس چھاونی کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایرانی شہریوں اور اعلی عہدیداروں پر حملہ کیا گیا تھا۔
محمد جواد ظریف نے واضح کیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ یا جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کےمقابلے میں اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔