ابھی تو انتقام کا آغاز ہوا ہے: سپاہ پاسداران
اسلامی جمہوریہ ایران جو نہیں کرسکتا وہ نہیں کہتا، یہ کہنا تھا سپاہ پاسداران کے ثار اللہ اہیڈ کواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر اسماعیل کوثری کا۔
سپاہ پاسداران کے ثاراللہ ہیڈکوار ٹر کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ عین الاسد فوجی اڈے پر میزائلی حملہ، ابھی انتقام کا آغاز ہے۔
بریگیڈیئر اسماعیل کوثری نے کہا کہ جیسا کہ اس سے پہلے بھی کہا جاچکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو نہیں کرسکتا وہ نہیں کہتا ۔انھوں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام لینے کی کارروائی کے آغاز کے بارے میں کہا کہ امریکی فوجیوں کو اس علاقے سے جانا ہی ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران انہیں چھوڑنے والا نہیں ہے۔بریگیڈیئر اسماعیل کوثری نے امریکی حکام اور رہنماؤں کو مخاطب کرکے کہا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے وحشیانہ جرائم اور شرپسندی کو روکنا چاہئے۔
سپاہ پاسدارن کے ثاراللہ ہیڈکواٹر کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ امریکیوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ مغربی ایشیا ان کی قمار بازی کا میدان نہیں ہے ۔