Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کی ممکنہ حماقت کا جواب بڑا سخت ہوگا: ظریف

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اُس نے اگر کسی جارحیت کی حماقت کی تو بہت ہی سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اُس نے اگر کسی جارحیت کی حماقت کی تو بہت ہی سخت جواب دیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکا اپنے آخری ایام گزار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب اس خطے میں امریکا کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے کا ایران کی جانب سے ‎سخت فوجی جواب دیئے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس خطے سے نکلنے کے سوا امریکہ کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس خطے سے امریکا کا انخلا، سپاہ قدس کے کمانڈر کو شہید کرنے پر مبنی، اُس حماقت کا نتیجہ ہے جو اِس مغرور اور احمق حکومت نے کی ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کا میزائلی حملہ بین الاقوامی لحاظ سے بالکل صحیح اور قانونی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا کی خطرناک مہم پسندی سے اس خطے کے ممالک سخت تشویش میں مبتلا ہیں ۔

 

ٹیگس