Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی امریکی خطرات کے مقابلے میں اپنے دفاع پر تاکید

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے امریکہ کو عالمی امن و سلامتی کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے اور اپنے حق کے دفاع پر تاکید کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے کے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدام کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔

مجید تخت روانچی نے اس خط میں تاکید کی ہے کہ ایران ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق ، ہرطرح کے خطرے  اور طاقت کے استعمال کے مقابلے میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام لازمی اقدامات انجام دے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں، دھمکیوں ، غیرقانونی اقدامات اور سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے خلاف کسی بھی طرح کی مزید مہم جوئی کے سلسلے میں انتباہ دیتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اقوام متحدہ کی اکیانویں شق کے مطابق ہر طرح کے دفاع کو اپنا ذاتی حق سمجھتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس پر عمل درآمد میں دریغ نہیں کرے گا۔مجیدتخت روانچی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکہ کی تخریبی پالیسیوں کی مذمت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکہ کی غیرذمہ دارانہ پالیسیاں اور غیرقانونی اقدامات نہ صرف عالمی نظام و نظم کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ بین الاقوامی امن و سیکورٹی کے لئے حقیقی خطرہ ہیں ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے جنیوا میں قائم دیگر بین الاقوامی اداروں اور نمائندہ دفاتر کو بھی خط لکھ کر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکی اقدام کو ریاستی دہشتگردی کا واضح مصداق اور بین الاقوامی اصولوں و قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔  

 

ٹیگس