سپاہ پاسداران کے اس بیان نے دشمن کی نیند حرام کر دی!!!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق میں امریکی ائیربیس پر میزائلوں کی بارش کے بعد ایک بڑا اہم بیان جاری کیا ہے جس سے امریکا و اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئیں۔
بسم الله قاصم الجبارین
ظالمین کو نیست و نابود کرنے والے اللہ کے نام سے
غمزدہ امت اسلامیہ اور عظیم شہید پرور ملت ایران کے نام
سچے وعدے کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اور پروردگارعالم کی اجازت سے آج علی الصباح امریکا کے جارح فوجیوں کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدام کے جواب میں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے شجاع، فداکار اور قابل فخر کمانڈن لفٹننٹ جنرل شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل اور مظلومانہ شہادت کے جواب میں آئی آر جی سی کے ائیرو اسپیس کے شجاع اور بہادر فوجیوں نے "شہید سلیمانی" آپریشن کے نام سے اور" یا زہراء" کے پاک رزمیہ نعرے کے ساتھ ایک کامیاب کاروائی میں امریکا کی دہشت گرد اور جارح فوج کی جانب سے غاصب عین الاسد کے نام سے مشہور ائیربیس کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے دسیوں میزائلوں سے تباہ کر دیا جس کی تفصیلات جلد ہی ایران کی شریف قوم اور عالم اسلام کے حریت پسندوں کو دی جائیں گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی عالم اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فداکار اور عظیم قوم کو اس عظیم کامیابی پر تحفہ تبریک پیش کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے:
- ہم شیطان بزرگ، امریکا کی جلاد و استعماری انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ دوبارہ کسی بھی طرح کی شیطنت یا اشتعال انگیز اقدام یا دوسرے حملے کا زیادہ دردناک اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
- امریکا کی اتحادی حکومتوں کو جنہوں نے اپنی فوجی چھاونیاں امریکا کی دہشت گرد فوج کے حوالے کر رکھی ہیں، انتباہ دیا جاتا ہے کہ ہر وہ جگہ جو کسی بھی طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مخاصمانہ اقدامات اور جارحیت کے لئے استعمال ہوگی، اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
- ہم کسی بھی صورت میں صیہونی حکومت کو امریکا کی مجرم حکومت کے ان جرائم سے جدا نہیں سمجھتے۔
- امریکی عوام کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ نقصان سے بچنے کے لئے امریکی فوجیوں کو علاقے سے واپس بلائے اور اس بات کی اجازت نہ دے کہ متحدہ ریاست پر حکمراں عوام مخالف حکومت کی جانب سے روز بہ روز نفرت بڑھانے کا قدم، اس ملک کے فوجیوں کی جان کو اس سے زیادہ خطرے میں ڈالے۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ العزیز الحکیم
( اور مدد تو ہمیشہ صرف خدائے عزیز و حکیم ہی کی طرف سے ہوتی ہے)
8 جنوری 2020
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی