Jan ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • اس ہفتے کی نماز جمعہ ولی فقیہ کی امامت میں ادا کی جائے گی

اس ہفتے ۱۷ جنوری کو نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں ادا کی جائےگی۔

ایران کی نماز جمعہ مرکزی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے نماز جمعہ دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

اس سے قبل ۳ فروری ۲۰۱۲ کو رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی تھی۔اس موقع پر آپ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اسلامی بیداری کے موضوع پرخاطر خواہ گفتگو فرمائی تھی جس کا عالمی سطح پر بالخصوص عرب ممالک میں خاصا خیرمقدم کیا گیا۔

ایران کے وقت کے مطابق ۱۱:۳۰ سے ۱۲ بجے کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی خطبۂ جمعہ کا آغاز فرمائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ خطبۂ جمعہ کا اردو ترجمہ براہ راست سحر اردو ٹی وے سے سنا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ urdu.sahartv.ir پر موجود لائیو آپشن کے ذریعے بھی خطبے کو براہ راست سننے کا امکان فراہم ہے۔

ٹیگس