ایران: عوامی رضا کار فورس بسیج کا کمانڈر شہید
Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
ایران کے جنوب مغربی شہر میں عوامی رضا کار فورس بسیج کے کمانڈر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی خوزستان کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر محمدرضا نعمتی نے کہا کہ آج صبح دارخوین شہر کے عوامی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر عبدالحسین مجدمی اپنے گھر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے اور عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ عبدالحسین مجدمی مدافعان حرم اور شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔