Jan ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۱ Asia/Tehran
  •  پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے  خصوصی ملاقات کی اورملت پاکستان کی جانب سے ان کو تعزیت پیش کی۔

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکا کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔

پاکستان سے آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح پر فاتحہ پڑھا اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے اور مسلمانوں کے درمیان یکجہتی پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ اس کونسل میں ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں کی شراکت ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اس کونسل کے سکریٹری جنرل ہیں۔ 

ایران آئے اس وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے سکریٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی، تحریک جعفریہ کے سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے نائب سکریٹری سید ناصر شیرازی، البصیرہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب سکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی، پاکستان ہدیتہ الہادی کے نائب سرپرست رضیت باللہ، جمعیت علماء اسلام کے طاہر حنیف نقشبندی اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے منتظم اعلی مقصود احمد سلفی موجود تھے۔

ملی یکجہتی کونسل نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں سردار محاذ استقامت کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تحریرکیا گیا ہے کہ ہمارا وفد پاکستان سے ایران آیا ہے تاکہ شہید اسلام سردارجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آپ کی خدمت میں ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کی خدمت میں اور پورے ملت ایران کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت اور تسلیت پیش کریں۔
 

ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

 تعزیتی پیغام میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شہادت امت اسلامی کی بیداری کا باعث بنے گی اور استکباری طاقتیں اسلامی ممالک سے بے دخل ہوکر رہیں گی۔
تعزیتی پیغام میں وفد نے اپنا تعرف کچھ یوں کروایا کہ ہمارا تعلق  ملی یکجہتی کونسل سے ہے،  ملی یکجہتی کونسل نے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے اور آپسی اختلافات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کونسل نے تکفیریوں اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور گزشتہ چوبیس سال کے دوران امت مسلمہ میں شگاف پیدا کرنے اور اختلافات کو ہوا دینے کی استعماری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔  

 

ملی یکجہتی کونسل  کے وفد کی مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات 

جنرل قاسم سلیمانی کے سوگوار ہیں، کاش مسلم ممالک ایران کی طرح ہوتے: نائب امیر جماعت اسلامی 

جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران، رہبر انقلاب اسلامی، مراجع تقلید اور ایرانی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کی ہونے والی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح انہوں نے کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت پر بھی اسلامی جمہوریہ ایران، قائد انقلاب اور مراجع کرام کیق دردانی کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستانی عوام اسلامی جمہوریہ ایران سے محبت کرتے ہیں اور دونوں ممالک مل کر دنیا میں امت اسلامی کے لئے اتحاد و بھائی چارے کی ایک انمول مثال پیش کر سکتے ہیں۔

مزید ۔۔۔

ٹیگس