عالم اسلام کو امریکی صیہونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا چاہئے: جواد ظریف
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے صدی ڈیل کے مقابلے کے لئے فلسطینی گروپوں کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں علاقے اور فلسطین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نےامریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے نام نہاد صدی کی ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محمد جواد ظریف نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کے جائز اور قانونی جدو جہد کی حمایت کے لیے ایران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکی- صہیونی شیطانی منصوبے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے محمود عباس اور اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔