Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ہزاروں صحافی اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی کوریج کریں گے

11 فروری کی عظیم الشان ریلیوں کی ملکی اور غیر ملکی میڈیا براہ راست کوریج کریں گے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق 6 ہزار ملکی اور غیر ملکی صحافی اور فوٹو گرافرز، 11 فروری کو ایران میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلیوں کی کوریج کریں گے۔ ان صحافیوں میں سے 300 غیر ملکی ہیں اور 2800 ایرانی صحافی اور فوٹوگرافرز بھی دارالحکومت تہران کی ریلیوں کی کوریج کریں گے اور دیگر صحافی ملک بـھر کے مختلف صوبوں میں اس عظیم الشان دن کی ریلیوں کی کوریج کریں گے۔

جبکہ 11 فروری کی عظیم الشان ریلیوں کی ملکی اور غیر ملکی میڈیا براہ راست کوریج بھی کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے 11 فروری 1979ء میں حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کامیاب ہوا اور اسی دن کی مناسبت سے ہرسال ایران بھر میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

 

ٹیگس