Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل عملی نہیں ہو سکتا: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل پر عمل در آمد نہیں ہو سکتا کہا کہ فلسطینی قوم اپنی استقامت سے امریکہ اور صیہونیوں کے ارادوں اور فیصلوں پر غلبہ پا لے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جو عربی زبان میں تھا کہا کہ ایران کی  قوم اور حکومت تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نے سینچری ڈیل کو مسترد کیا ہے کہا کہ سینچری ڈیل کا مقصد و ہدف مقدسات ،فلسطینی سرزمین، حقوق اور مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ قدس ، فلسطین کا دارالحکومت رہے گا اور فلسطین کی آزادی قریب ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری کو صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کے ساتھ ملاقات کے بعد سینچری ڈیل منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا، غرب اردان کی مزید تیس فیصد فلسطینی علاقے کو اسرائیل کے حوالے کرنا، بے دخل کیے جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا حق سلب کرنا، اور فلسطینی مملکت کا فوج رکھنے سے محروم ہونا، ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے اہم نکات ہیں۔

 

ٹیگس