Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے: وزارت صحت

ایران کی وزارت صحت نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کیانوش جہانپورنے آج کہا کہ ایران بدستور کورونا وائرس سے پاک ہے اور ملک میں گزشتہ دو دن کے دوران کوئی مشکوک کیس نہیں دیکھا گیا ۔

انہوں نے ایران میں کورونا وائرس سے مبتلا افراد سے متعلق شا‏ئع ہونے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا ہے.

واضح رہے کہ چین کی ریجنل ہیلتھ کمیٹی نے آج بروز بدھ کہا کہ صوبے میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 33366 تک پہنچ گئی ہے ۔ اسپتالوں سے 2639 مریضوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ جبکہ صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1068 ہو گئی ہے ۔

 

ٹیگس