ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے 2 اہلکار شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i362410-ایران_کی_بارڈر_سیکورٹی_فورس_کے_2_اہلکار_شہید
دہشتگردوں نے جکیگور Jakigor کی سرحد کے قریب فائرنگ کر کےاسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو شہید کردیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے 2 اہلکار شہید

دہشتگردوں نے جکیگور Jakigor کی سرحد کے قریب فائرنگ کر کےاسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو شہید کردیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے جکیگور Jakigor کے قریب دہشتگردوں کی در اندازی  کو روکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز جونہی آگے بڑھیں تو دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں دہشتگردوں کو کافی نقصان ہوا اور وہ پاکستان کی سمت فرار کر گئے۔

دہشتگرد اور مسلح آلہ کار گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کی سرزمین سے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں کہ جس سے ایران کے کئی سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ دہشتگرد، دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے بعد پاکستان فرار کر جاتے ہیں۔