Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی حکومت، دھوکے باز، مکار اور حواس باختہ ہے: موسوی

ایران نے کورونا وائرس کی روک تھام کے تعلق سے امریکی حکومت پر خود امریکی سیاستدانوں کی جانب سے ہونے والی نکتہ چینی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ حکومت کے فریبکارانہ رویہ پر تنقید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں امریکی سیاستدان کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی حکومت پر تنقید کررہے تھے۔ انہوں نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب کسی پر الزام لگانے کیلئےانگلی اٹھاتے ہیں تو آپ کی دیگر تین انگلیاں، آپ  کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام میں امریکی حکومت کی دھوکے بازی اور مکاری پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ وہ بد انتظامی، دھوکہ بازی اور جھوٹ کا شکار اور اس حد تک اشتعال انگیز اور حواس باختہ ہے کہ وہ انسانیت کے تحفظ کیلئے کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی قربانیوں اور کوششوں کے خلاف بیہودہ الزامات لگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے حال ہی میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کورونا وائرس سے متعلق حقائق کو چھپا رہا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک  335 امریکی کورونا یا کووڈ 19سے متاثر جبکہ 17 ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس